اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید

یروشلم (پاک ترک نیوز) اسرائیلی قابض فورسز نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ 14 سالہ فارس شارحبیل ابو سمرہ مغربی کنارے کے قصبے قلقیلیہ میں اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے فوجیوں پر پتھر اور فائر بم پھینکے، جس کا جواب ہوا میں فائرنگ سے دیا۔
14سالہ فلسطینی لڑکے کو اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اس وقت نشانہ بنایا جب ایک انتہا پسند اسرائیلی وزیرنے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی کا دورہ کیا ۔
انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر Itamar Ben-Gvir کا متنازعہ دورہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ڈیڑھ سال سے فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے اسرائیلی تشدد کا مقابلہ ہو رہا ہے، جو پہلے سے بڑھتے ہوئے تناؤ کو ہوا دے رہا ہے۔
اس دورے کی فلسطین کے ساتھ اردون نے بھی مذمت کی ہے اور اسے اشتعال انگیز قرار دیا ہے ۔

 

#death#ISRAIL#PakTurkNews#phalistine