مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا۔حکومت نے پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 26 روپے سے زائد اضافہ کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے 30 ستمبر تک ہوگا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے دو پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 331 روپے 38 پیسے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے تک پہنچ گئی۔
یاد رہےکہ نگران حکومت کے ایک ماہ میں پٹرول 58روپے43پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل 55روپے78 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

#diesel#islamabad#ogra#PakTurkNewsPetrol