زیورچ(پاک ترک نیوز)
70اور 80کی دہائیوں میں راک کوئین کے لقب سے پکاری جانے والی ٹینا ٹرنر سوئٹزرلینڈ میں 83 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
آنجہانی ٹینا کے مینیجر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ٹرنر کاگذشتہ شب زیورچ کے قریب خنشٹ میں اپنے گھر میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ ایک دہائی قبل سوئس شہری بنی تھی۔اسے "پراؤڈ میری” جیسے اپنے ہٹ ریکارڈز کے لیےجو شہرت ملی تھی یہ بہت کم ستاروں کے حصے میں آتی ہے – وہ اینا مے بلک کے نام سے ٹینیسی کے ایک اسپتال میں پیدا ہوئی تھی اور اس نے اپنے آخری سال زیورچ جھیل پر 260,000 مربع فٹ کی جائیداد میں گزارے ۔وہ 40 سال کی عمر میں جب لوگ نیچے کی طرف جانے لگتے ایک سپر اسٹار بن گئی۔وہ اپنی بیماری سے پہلے تک کنسرٹ کے لیے سب سے اوپر کی پسندیدگی رکھنے والی گلوکارہ تھی۔