مودی سرکاری کی مسلم دشمنی عروج پر ،ایک اور تاریخی مسجد شہید

 

نئی دہلی(پاک ترک نیوز)بھارت میں مودی سرکار کی مسلم دشمنی عرو ج پر ،ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کردیا گیا ۔بھارتی ریاست اترپردیش میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کر دیا گیا۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا، مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 2 دن بعد ہونا تھی۔
سوشل میڈیا پر سامنے والی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کو بلڈورز کی مدد سے مسجد کو شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کی یہ عبادت گاہ شیر شاہ سوری کے زمانے میں تعمیر کی گئی تھی۔

 

#antimuslim#modi#modigoverment#newdelhi#PakTurkNews#uttarpardeshindiaMosque