بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)نیپرا نے بجلی 2روپے 31پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی۔ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کرنے کی منظوری دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) توصیف حسن فاروقی کی سربراہی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 20 پیسے سستی کرنے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 ارب 9 کروڑ 60 لاکھ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دسمبر کیلئے ریفرنس لاگت 9 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی لیکن مجموعی اخراجات 7 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی، اس لئے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کی جائے۔
بجلی سستی ہونے سے صارفین کو جنوری کے بل میں مجموعی طور پر 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی سستی ہونے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

#fuelpriceadjusment#islamabad#kelectric#light#nepra#PakTurkNews#tariff