اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز)
آرمینیا کے اقوام متحدہ مین مستقل مندوب نے اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے نگورنو کاراباخ میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
آرمینیائی وزارت خارجہ کی پریس سروس نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 اگست کو جمہوریہ آرمینیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کیا ہے۔ اور نگورنو کاراباخ کی شہری آبادی کی جبری طور پر مکمل بندش کے نتیجے میں انسانی صورتحال کی بگڑتی ہوئی حالت کے باعث ہنگامی اجلاس بلانےکے لئے کہا ہے۔
اپنے خطاب میں اقوام متحدہ میں آرمینیا کے مستقل نمائندے مہر مارگاریان نے تنظیم سے کہا کہ وہ آرمینیائی وفد کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کاموقعہ فراہم کرے تاکہ وہ کاراباخ کے حالات سے آگاہ کر سکیں۔
آرمینیا کے مطابق، لاچین کوریڈور، جو کہ ناگورنوکاراباخ سے آرمینیا جانے والی واحد سڑک ہے، کو 12 دسمبر 2022 کو آذربائیجانی شہریوں کے ایک گروپ نے بلاک کر دیا تھا۔ بعد میں باکو نے خاکری پل کے قریب آرمینیا کے ساتھ سرحد پر ایک سرکاری چوکی لگا دی۔ نگورنو کاراباخ میں لوگ روسی امن دستوں اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی مدد سے انسانی امداد حاصل کر رہے ہیں۔ تاہم 15 جون کو آرمینیائی اور آذربائیجانی سرحدی محافظوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد باکو نے نگورنو کاراباخ کو انسانی بنیادوں پر کسی بھی قسم کی ترسیل پر پابندی لگا دی ہے۔