آرمینیا امن کی جانب پیش رفت میں امیدوں پر پورا نہیں اتر رہا، آذربائیجان کے وزیر خاجہ کی پریس کانفرنس

وینیئس(پاک ترک نیوز)
آذربائیجان نے اعلان کیا ہے کہ آرمینیا کے ساتھ معمول پر آنے کے عمل میں پیشرفت "امیدوں سے کم” ہے۔ آذربائیجان کی توقعات میں "امن معاہدے کا مسودہ تیار کرنا، ریاستی سرحد کی حد بندی اور نقل و حمل اور مواصلات کی بحالی” شامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار آذربائیجان کے وزیر خارجہ سیہون بیراموف نے گذشتہ روز لیتھوانیا کے دارالحکومت وینیئس میں اپنے ہم منصب گیبریلیئس لینڈسبرگس کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کیا۔ انہوں نے کہاکہ "ہم آرمینیائی فریق سے خیر سگالی کا مظاہرہ کرنے اور تمام جہتوں میں بات چیت کو معمول پر لانے کے لیے مزید کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔”
بیراموف نے کہا کہ اس نے اور لینڈسبرگس نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، جو "ٹھوس بنیادوں اور اعلیٰ سطحی سیاسی مذاکرات پر مبنی ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "2007 میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان شراکت داری کی ترقی سے متعلق مشترکہ اعلامیہ ہمارے تعاون کی تزویراتی نوعیت کی عکاسی کرتا ہے۔”
بیراموف نے یورپی یونین کو آذربائیجان کا اہم تجارتی شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ راہداری اور اقتصادی تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقے بھی تلاش کر رہے ہیں جس کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔
دوسری طرف لینڈسبرگس نے کہا کہ انہوں نے اس ملاقات میں خاص طور پر یوکرین اور جنوبی قفقاز میں سیکورٹی کے مسائل پر بات کی ہے۔

#Azarbaijan#PakTurkNewsArmeniaBaku