آرمینیا خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے والی بیان بازی بند کرے۔آزربائیجان

باکو (پاک ترک نیوز)
آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے آرمینیا کو خبردار کیا کہ اگر وہ خطے میںامن اور استحکام چاہتا ہے تو وہ انکےملک کے اندرونی معاملات بالخصوص کاراباخ کے علاقے میں مداخلت نہ کرے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں آزربائیجان کی وزارت خارجہ نے آرمینیائی حکام کی جانب سے "جھوٹی معلومات” پھیلانے پر تنقید کی اور کہا کہ ایسے حقائق کے منافی بیانات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کہ ” آذربائیجان کی جانب سے 6 کلومیٹر لاچین روڈ پر سرحدی چوکی کے قیام سےانسانی تباہی ہوئی اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی(آئی سی آر سی) کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز، آرمینیائی وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے دارالحکومت یریوان میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے یورپ لیو ڈوچرٹی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں آذربائیجان پر لاچین روڈ کو بلاک کرنے اور "نسلی صفائی” کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایاتھا۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق، آرمینیائی باشندے، آئی سی آر سی، اور روس کے امن دستے دونوں سمتوں میں چیک پوائنٹ سے شفاف اور منظم طریقے سے گزرتے ہیں۔کہیں پر کسی قسم کا کوئی نسلی امتیاز نہیں برتا جا رہا۔
آزربائیجان کی وزارت خارجہ نے خبردار کیاکہ آرمینیا کو بین الاقوامی برادری کو اپنے بیانیے سے گمراہ کرنے کی کوششوں کو ترک کرنا چاہیے۔اور آرمینیائی حکام پر زور دیا کہ وہ "خطے کے امن اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی خطرناک بیان بازی سے گریز کریں۔”

#Azarbaijan#border#nagorokharabagh#PakTurkNews#warArmeniaBaku