وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل ملاقات کی ہے ۔
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک تھے، ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی جبکہ آرمی چیف نے اپنے دورہ قطر اور عمان پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔

#armychief#islamabad#national#PakTurkNews#primeminister#shahabasharif