راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا اور مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ کور کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے۔آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔