خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
الیکشن کمیشن آزادجموں کشمیر نے خیبر پختونخوا کےنامزدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نےتوہین الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔
واضح رہے8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان کو ہرا دیا تھا۔

#aliamingandapur#azadkashmir#cmkhyberpk#elecationcommission#khyberpk#muzafarabaad#PakTurkNews