رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

 

گوجرانوالہ(پاک ترک نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو 7مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں رانا ثناءاللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت درج مقدمے پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ کے ملزم وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے پولیس کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو 7 مارچ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف ادروں کو دھمکانے اور چیف سیکرٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔
گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کرکے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی ۔عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

تفتیشی افسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا گیاہے۔

#atc#gujranwala#PakTurkNews#ranasana#ranasanullah#warrantarrest