بنگلادیش اے ٹیم کی پاکستان آمد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی اے ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی ٹیم ڈھاکا سے براستہ دوحا پاکستان پہنچی، بنگال ٹائیگرز کی اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
بنگلادیش میں جاری مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے باوجود اے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔
بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز 13 اگست سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔
بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کی ٹیمیں آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گی، بعدزازاں میڈیا ٹاک کا اہتمام کیا جائے گا۔

#cricket#PakTurkNews#pakvban#team#testmatchBangladesh