ایشز سیریز چوتھا ٹیسٹ ،آسٹریلیا پہلی اننگز میں 317رنز بنا کر آئوٹ

مانچسٹر (پاک ترک نیوز) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پانچ میچوں کی سیریز پر مشتمل ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم 317رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش اور لبھوشن نے 51،51جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 48رنز بنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 5جبکہ براڈ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کہ اس میچ میں سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں 600وکٹیں مکمل کی ہیں ۔اس میچ کے آغاز سے قبل انہیں اس سنگ میل کو عبور کرنے کیلئے 2وکٹیں درکار تھیں وہ 600وکٹیں حاصل کرنیوالے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ پر دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کا آغاز 27جولائی سے لندن میں ہو گا ۔

#aishes#australia#chriswoakes#england#jamesanderos#PakTurkNews#StuartBroad#testmatch