لارڈز (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا آج سے آغازہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں لارڈز میں مد مقابل آئیں گی ۔
مہمان ٹیم آسٹریلیاکو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2وکٹوں سے شکست دی تھی ۔
دوسری جانب ورسیسٹر شائر کے تیز گیند باز جوش ٹونگو سپنر معین علی کی جگہ ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں ۔