لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جا رہے ہیں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے 47رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
بنگلہ دیش کے پہلے آئوٹ ہونیوالے بلے باز مہدی مرزا تھے جو کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔لٹن داس نے 16رنز بنائے اور 31کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوگئے۔محمد نعیم 20رنز بنا کر حارث رئوف کا شکار بنے جبکہ چوتھے آئوٹ ہونیوالے بلے باز توحید تھے جنہوں نے 9گیندوں کا سامنا کیا اور 2رنز بنائے ۔ کپتان شکیب الحسن اور مشفق رحیم کریز پر موجود ہیں۔