ایشیا کپ اور ورلڈ کپ ،پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں ہونیوالے ایشیا کپ 2023میں بھارت کی جانب سے انکار کی صورت میں پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا ۔دونوں میگا ایونٹس میں میچز نیوٹرل مقام پر ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار پر پاکستان کا بھی ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے دیگرنیوٹرل مقام پر کھیلنے کا امکان ہے،دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایشیاکپ کیلئے نیا فارمولا پیش کیا جس کے مطابق ایشیا کپ کے بھارت کے میچز کسی تیسرے ملک میں ہوں جب کہ باقی ٹیموں کے مقابلے پاکستان میں ہوں۔
ایشیا کرکٹ کونسل جلد اس حوالے سے اعلان کر دے گی۔اگر ایشیا کپ پر اس فارمولے کے تحت عمل کیا جاتا ہے تو پھر پاکستان بھارت میں رواں سال نومبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے میچز بھی تیسرے ملک میں کھیلے گا، اس فارمولے پر عمل کی صورت میں پاکستان ٹیم بھی رواں برس ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور اے سی سی حکام کو اس سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔پاکستان کے ورلڈکپ میچز کے لیے سری لنکا اور بنگلا دیش زیر غور ہیں۔
اس اس فارمولے پر عمل کیا جاتا ہے تو پھر 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی بھی اسی طرح کھیلے جانے کا امکان ہے۔

#asiacup2023#iccmensworldcup#islamabad#PakTurkNews#worldcupBangladeshindiaPakistan