ایشیا کپ ،بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کیلئے 266رنز کا ہدف دیدیا

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کیلئے 266رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں جاری ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے آخری میچ میں بنگال ٹائیگرز نے بھارتی ٹیم کو جیت کیلئے266رنز کا ہدف دیدیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیش نے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 265رنز بنائے ۔
شکیب الحسن نے 80،توحید ہاروڈی نے 54جبکہ نوسم احمدنے 44رنز بنائے ۔
بھارت کی جانب سے شیردل ٹھاکر نے 3،محمد شامی نے 2جبکہ اکشر پٹل اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

#asiacup#colombo#indvsban#PakTurkNews