ایشیا کپ ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 194رنز کا ہدف دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز ) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 194رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کےقذافی سٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 38.4اوورز میں 193رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم نے 63،کپتان شکیب الحسن نے 53رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے چار ،نسیم شاہ نے تین جبکہ شاہین ،فہیم اور افتخار نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

#asiacup#paturknewsBangladeshPakvsban