ایشیا کپ ،بھارت نے پاکستان کو 357رنز کا ہدف دیدیا

کولمبو (پاک تر ک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ریزرو ڈے پر بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 356رنز بنائے ۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 122،کول راہول نے 111،شبمن گل نے 58جبکہ کپتان روہت شرما نے 56رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔