کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت کی جانب سے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
بھارت کی جانب سے ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔سوریا کمار یاد یو ،تلک ورما ،شیردل ٹھاکر ،محمد شامی اور پرساد کرشنا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم شکیب ڈیبیو کریں گے ۔
یاد رہے کہ بھارت پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفا کر چکا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہے۔
دفاعی چیمپئن سری لنکا اور بھارت 17ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیں گے ۔