ایشیا کپ،پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ میں آج بھی بارش کا امکان

کولمبو(پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ آج بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سہہ پہر کے اوقات میں زیادہ تیز بارش کے امکانات ہیں۔
گزشتہ رات گئے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے اور بادل چھائے ہوئے ہیں، تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔
ایشیاکپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا تھا، ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

#asiacup#colombo#colomo#indvspak#pakturkenws#PakTurkNews#pakvsind#srialnak