ایشیا کپ ،سری لنکا نے افغانستان کو 292رنز کا ہدف دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 292رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری چھٹے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 291رنز بنالئے ۔
سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس نے 92،نشاکا نے 41جبکہ اشالنکا نے 36رنز کی اننگز کھیلی ۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 4،راشد خان نے 2جبکہ مجیب نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

#afgvssri#asiacup2023#Lahore#PakTurkNews#pakturknws#qaddafistadiam#srialnka#srivsafg