روس کا یوکرینی شہر چرنی ہیو میں یونیورسٹی اور تھیٹر پر حملہ ،5افرادہلاک 37زخمی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کے حملے میں 5افراد ہلاک جبکہ 37رخمی ہوگئے ۔
یوکرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ روس کے شمالی شہر چرنی ہیو کے مرکزی چوک پر ایک تھیٹر اور ایک یونیورسٹی سمیت حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے ہیں۔
یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ روس نے شمالی، وسطی اور مغربی یوکرین کے کچھ حصوں کے خلاف ڈرون حملے شروع کیے ہیں، جس سے کم از کم دو علاقوں میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ شاید مزید جوہری ہتھیاروں کا ہونا "ہمارے ملک کی سلامتی کو لاحق چند اہم بیرونی خطرات کا واحد ممکنہ ردعمل” ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی روسی افواج کے خلاف یوکرین کی جوابی کارروائی کے تیسرے مہینے میں تعلقات کو بڑھانے کے لیے وزیر اعظم الف کرسٹرسن، شاہی خاندان اور دیگر حکام سے ملاقات کے لیے سویڈن پہنچے ہیں۔

 

#attack#kviv#PakTurkNews#ukraine#warrussia