آسٹریلیا نے یوکرین کیلئے 74ملین ڈالر کےامدادی پیکج کا اعلان کردیا

کینبرا (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے یوکرین کیلئے 74 ملین ڈالر کے نئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے ۔
آسٹریلیا جو یوکرین کا سب سے بڑا غیر نیٹو اتحادی ہے نے یوکرین کو اضافی 70فوجی گاڑیاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے 110 ملین آسٹریلوی ڈالر ($ 73.5m) پیکج کا اعلان کیا ۔
پیکج میں 28 ایم 113 بکتر بند گاڑیاں، 14 اسپیشل آپریشن وہیکلز، 28 درمیانے درجے کے ٹرک اور 14 ٹریلرز کے ساتھ ساتھ 105 ایم ایم توپ خانے کی اضافی سپلائی بھی شامل ہے۔

 

 

#austrlia#canbara#PakTurkNews#ukraine#warrussia