بطور کپتان دورہ آسٹریلیا مشکل ،کوشش ہوگی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں ،شان مسعود

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان دورہ آسٹریلیا مشکل ہدف ہے لیکن کوشش ہوگی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بابراعظم اور سرفراز احمد کے اسکواڈ میں موجود ہونے سے کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں البتہ دونوں سینئیر کرکٹرز کے مشورے ضرور لوں گا۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت نئی مینجمنٹ اور سیلکٹرز ایک پیچ پر تھے، ٹیسٹ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں البتہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں ضرور موقع دیں گے۔
ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں امام نے بطور اوپنر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ایک الگ برانڈ کی کرکٹ متعارف کروانا چاہتے ہیں، صائم ایوب نے ڈومیسٹک میں شاندار فارم پیش کی ہے یہ دیکھتے ہوئے انکو موقع دیں گے۔
انہوں نے کپتانی کے دباؤ سے متعلق سوال پر کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی کپتانی کے وقت شاہد بھائی ٹیم میں موجود تھے لیکن کپتانی دی گئی تو ان سے سیکھا، کپتانی کوئی دباؤ نہیں، اس کے علاوہ کاؤنٹی میں قیادت کے فرائض نے بہت کچھ سیکھایا ہے۔
ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ اظہر علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے تیسرے نمبر پر کھیل رہا ہوں کوشش کریں گے کہ بابراعظم کی پوزیشن کو نہ چھیڑیں، وہ نمبر 4 پر بیٹنگ کیلئے آئیں گے۔
شان مسعود نے محمد رضوان اور سرفراز احمد کے حوالے سے کہا کہ سیفی بھائی نے گزشتہ سیریز میں اچھی کارکردگی مظاہرہ کیا ہے کوشش کریں گے زیادہ تبدیلیوں سے گریز کریں۔ پاکستان کی ٹیم پہلے ہے اگر نائب کپتان کی جگہ نہیں بنتی تو نہیں کھیلے گا، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پلئینگ الیون کا حتمی فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی ٹیم میں موجودگی ہمارے ساتھ کھیلنا بڑی بات ہے، انکے ساتھ کئی عرصے سے ایک ہی ٹیم میں کرکٹ کھیل رہا ہوں، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز کھیلنے والے پہلی پاکستانی کرکٹر تھے۔

 

#austour#babarazam#PakTurkNews#pakvsaus#rawalpindi#sarfrazahmed#shaunmasood#testcaptan#testteam