Browsing author

ptnadmin

کورونا وائرس کی دوسری لہر: پاکستان میں تعلیمی ادارے 10 جنوری تک بند

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 40 روز کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بتایا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 82 فیصد تک پہنچ […]

کورونا وائرس ویکسین کی قیمت 4 ہزار سے 6 ہزار روپے ہو گی

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی موڈرنا نے کہا ہے کہ وہ حکومتوں کو ویکسین 25 ڈالر سے 37 ڈالر میں فروخت کریں گی۔ پاکستان میں اس ویکسین کی قیمت فی فرد چار ہزار سے چھ ہزار روپے ہو گی۔ موڈرنا کے چیف ایگزیکٹو سٹیفن بینسل نے جرمن اخبار ویلٹ اینڈ سونتیگ سے […]

امریکی وزیر خارجہ کی دوحا میں طالبان اور افغان نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں طالبان اور افغان مذاکراتی ٹیم کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مائیک پومپیو نے پہلے افغان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی جس کے بعد وہ طالبان کی مذاکراتی ٹیم سے […]

ترکی کے ساتھ تعلقات دوستانہ اور اختلافات سے بالا تر ہیں، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات دوستانہ ہیں اور ان میں اختلافات کا عنصر شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ترک مصنوعات پر کسی طرح کی کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ جی 20 سربراہ کانفرنس میں صدر ایردوان کی ویڈیو […]

مشرق اور افریقہ کو نظر انداز کئے بغیر مغرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی مشرق اور افریقہ کو نظر انداز کئے بغیر مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ واشنگٹن کے ہیلی فیکس انٹرنیشنل سیکیورٹی فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی مشرق یا افریقہ سے پیٹھ نہیں موڑ […]

عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے نسل، مذہب اور زبان سے بالاتر ہو کر تعاون کرنا ہو گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ہمیں زبان، نسل، مذہب اور علاقائی سوچ سے بالا تر ہو کر باہمی تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی جی 20 سربراہ کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے صدر […]

کورونا وائرس کی وبا پر عالمی تعاون کے ساتھ مل کر قابو پائیں گے، شاہ سلمان

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر عالمی تعاون کے بغیر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جی 20 سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ریاض کانفرنس ایسے […]

ترکی یورپ سے سیاسی اور نظریاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر تعلقات نہیں چاہتا، ابراہیم کالِن

صدر رجب طیب ایردوان کے ترجمان ابراہیم کالِن نے کہا ہے کہ یورپین یونین کی رکنیت ترکی کے لئے اسٹرٹیجک ترجیح ہے۔ یورپ بھی ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہم معاملات کی نظر سے ہی دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ یورپین یونین کے رہنماوٗں کو نظریاتی اور سیاسی پسند و ناپسند کو ایک طرف رکھتے […]

ترکی یورپ کے ساتھ مل کر اپنا مستقبل تعمیر کرنا چاہتا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور دوستوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے۔ ترکی اپنے آپ کو کہیں اور نہیں […]

ترکی میں صحت پر 201 ارب ٹرکش لیرا خرچ کئے گئے

ترک ادارہ شماریات کے مطابق 2019 میں ترکی نے صحت کے شعبے میں 201 ارب ٹرکش لیرا خرچ کئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 21.7 فیصد زائد ہیں۔ ہر ترک شہری کی صحت پر حکومت نے 2،434 ٹرکش لیرا خرچ کئے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔ ترک جی […]

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث عالمی قرضوں کا بوجھ 15 ہزار ارب ڈالر بڑھ گیا

رواں سال کے پہلے نو ماہ میں عالمی قرضوں کا حجم 15 ہزار ارب ڈالر اضافے کے بعد 272 ہزار ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانس کے مطابق 2020 کی پہلی ششماہی میں جی ڈی پی میں قرضوں کی شرح 320 فیصد سے بڑھ کر 362 فیصد […]

آسٹریلیا کی اسپیشل فورسز نے 39 معصوم افغان شہریوں کے قتل کا اعتراف کر لیا

آسٹریلیا کی فوج کے سربراہ جنرل اینگس کیمپبیل نے معصوم افغان شہریوں کے قتل پر معافی مانگی اور قتل کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا۔ آسٹریلیا کی حکومت نے اسپیشل فورسز کے ہاتھوں معصوم افغان شہریوں کے قتل کی تحقیقات شروع کی تھیں جس میں یہ ثابت ہوا کہ اسپیشل فورسز کے ہاتھوں معصوم افغان […]

عرب دنیا ترک خارجہ پالیسی کی مداح، پذیرائی میں سرفہرست

عرب دنیا میں ترک خارجہ پالیسی کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، سروے واشنگٹن کے عرب سینٹر نے ایک سروے کیا ہے جس میں دنیا کے سات بڑے ممالک کی خارجہ پالیسی پر عرب دنیا کا موقف معلوم کیا گیا۔ سروے میں عرب دنیا نے سب سے زیادہ ترک خارجہ پالیسی کو مثبت […]

اردن، یو اے ای اور بحرین کے سربراہوں کا دوحا میں سہ فریقی اہم اجلاس

اردن کے شاہ عبداللہ، بحرین کے امیر حماد بن عیٰسی الخلیفہ اور ابوظہبی کے امیر شیخ محمد بن زید النیہان کا ایک اہم اجلاس بحرین کے دارالحکومت دوحا میں ہوا۔ اجلاس میں فلسطین، علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں پر غور کیا گیا۔ اردن کی رائل کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا […]

میرے بال تمھارے ہیں، ترک بچی نے اپنے بال کینسر کی مریضہ کو عطیہ کر دیئے

ترکی کی "لائف ود آوؐٹ کینسر آرگنائزیشن” نے ایک مہم شروع کی ہے جس کا عنوان ہے "میرے بال تمھارے ہیں”۔ اس مہم میں شامل ہوتے ہوئے 11 سالہ ترک بچی ایجی دغستانی نے اپنے بال کینسر کی ایک چھوٹی مریضہ کو عطیہ کر دیئے۔ ترکی کے شمال مغربی صوبے یالووا کی ایجی دغستانی اپنے […]

مائیک پومپیو کا ترکی کی تاریخی مسجد رستم پاشا کا دورہ

استنبول(رم نیوز)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ترکی کی تاریخی مسجد رستم پاشا کا دورہ کیا اور مسجد کی حیرت انگیز خوبصورتی نے ان کو بہت متاثر کیا ہے،امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ مذہبی آزادی پر اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا،ایسی عبادت گاہوں میں تمام لوگوں کو اپنے عقائد پر […]

ترکی کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار

ترک سیکیورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے مردین میں کارروائی کرتے ہوئے 3 خطرناک کُرد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ دہشت گرد ترکی کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترک سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار تینوں دہشت گردوں کا تعلق شام سے ہے۔ وہ […]

مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں 1،257 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس فیصلے سے عالمی برادری کی دو ریاستوں […]

ترکی کی آذربائیجان کی حمایت سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، پیوٹن

روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے کہا ہے کہ کاراباخ تنازعہ میں ترکی کی آذربائیجان کی حمایت سے کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ مقبوضہ علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنا آذربائیجان کا حق ہے اور اس کے لئے وہ ترکی سمیت کسی بھی ملک کی حمایت حاصل کر سکتا ہے۔ […]

ترکی میں نیوکلیئر پاور کا تیسرا پلانٹ لگانے کی منظوری

ترکی کی وزارت توانائی اور قدرتی وسائل نے نیوکلیئر پاور کا تیسرا پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایکویو نیوکلیئر پاور پلانٹ کا تیسرا یونٹ ہو گا جو 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وزارت توانائی کے مطابق اس پلانٹ سے ترکی میں بجلی کی پیداوار کے ذرائع میں مزید توسیع ہو […]