Browsing author

ptnadmin

ترک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مطلوب کُرد دہشت گرد ہلاک

ترکی کی نیشنل انٹلی جنس آرگنائزیشن (مِت) کے ساتھ شمالی عراق میں جھڑپ میں ایک کُرد دہشت گرد عرفان ایکجن ہلاک ہو گیا۔ آزاد حسد کے کوڈ نام کے ساتھ عرفان ایکجن ترکی کی دہشت گردوں کی گرے لسٹ میں شامل تھا۔ ترک انٹلی جنس آفیسرز کو اطلاع ملی تھی کہ عرفان کچھ لوگوں کے […]

مقبوضہ یروشلم میں نئی یہودی بستیاں اسرائیل کی صیہونی دہشت گردی ہے، جامعہ الازہر

مصر کی جامعہ الازہر نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کے منصوبے کو اسرائیل کی "صیہونی دہشت گردی” قرار دیا ہے۔ جامعہ الازہر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی زمین پر نئی صہیونی بستیوں کے قیام پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیل کو اس منصوبے سے باز رکھنے […]

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا مفتوحہ علاقوں کا دورہ

خاتون اول مہربان علی یوف بھی ان کے ہمراہ تھیں دونوں نے کمانڈو فوجی لباس پہنے ہوئے تھے الہام علی یوف نے گاڑی خود ڈرائیو کی آرمینیا کے ہاتھوں تباہ ہونے والے علاقوں کا جائزہ لیا تمام تباہ شدہ علاقوں کی بحالی کا اعلان صدر اور ان کی اہلیہ نے فوزولی اور جبریل شہر کا […]

یو اے ای نے مسجد اقصٰی کا کنٹرول حاصل کرنے کی تگ و دو شروع کر دی

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے بعد مسجد اقصیٰ کے کنٹرول کے لئے متحارب گروپوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی ایک دوڑ شروع ہو گئی ہے۔ اگست میں امریکہ، یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا جو معاہدہ طے ہوا تھا اس میں اسرائیل نے […]

یو اے ای کا فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے غزہ اور مشرقی یروشلم میں یہودیوں کی غیر قانونی بستیوں میں تجارتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو اے ای کے اس فیصلے پر فلسطینی عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان سمیع ابو زُہری نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی […]

ترکی کا انڈونیشیا کے ساتھ ایک ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کا فیصلہ

ترکی نے انڈونیشیا کے ساتھ باہمی تجارت میں ایک ارب ڈالر سالانہ کے خسارے کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک وزیر تجارت روحسار پیکجن نے کہا کہ ترکی سال میں صرف 30 کروڑ ڈالر کی مصنوعات انڈونیشیا کو برآمد کر رہا ہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان خسارہ ایک ارب ڈالر کا ہے۔ […]

پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کو بھارتی دہشت گردی پر بریفنگ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پر بریفنگ دی ہے۔ پاکستان نے بھارت کی دہشت گردی سے متعلق اہم دستاویزی ثبوت امریکہ، برطانیہ، روس، فرانس اور چین کے سفیروں کو فراہم کر دیئے ہیں۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کی مستقل سلامتی کونسل کے سفیروں […]

ترکی اگلے ماہ نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

ترک سیٹ 5 A سیٹلائٹ دسمبر کے وسط میں خلا میں بھیجا جائے گا۔ ترک سیٹ کے جنرل منیجر جینک سین نے کہا کہ نئے سیٹلائٹ کا کوریج ایریا پہلے سے بھیجے گئے سیٹلائٹ کے مقابلے میں زیادہ وسیع ہے۔ نئے سیٹلائٹ میں ترکی کی قومی خود مختاری کو زیادہ مضبوط بنانے میں مدد ملے […]

10 ماہ میں 145.5 ارب ٹرکش لیرا کا بجٹ خسارہ

ترکی میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں مالیاتی خسارہ 145.5 ارب ٹرکش لیرا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بجٹ خسارہ 44 فیصد بڑھ گیا ہے۔ جنوری سے اکتوبر تک حکومت کی آمدنی 14 فیصد اضافے کے ساتھ 822 […]