آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں ان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات کے دوران آذربائیجان کی مسلح افوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آذربائیجان سے درینہ دوستانہ تعلقات کا ذکر بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ساتھ دینے پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور انہوں نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔
اس موقع آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی اور دفاع کے شعبہ میں مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

#armychief#asimmunir#Azarbaijan#foreginmnister#PakTurkNews