مسئلہ کشمیر حل کیلئے ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے،آذربائیجان صدر الہام علییوف

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا کہنا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے باہمی تعلقات سے تینوں ممالک مستفید ہوئے ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آج تک آذر بائیجانی زمینوں پر قبضے کے باعث آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں بنائے، ہم مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔
آذربائیجانی صدر الہام علیوف نے پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، دفاعی، فوجی اور دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔

آذربائیجان صدر کا کہنا تھا کہ ہر آفت اور کٹھن وقت میں مدد اور تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

#alhamalyouaf#Azarbaijan#azarbaijanpresident#PakTurkNewsBaku