باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے یورپی یونین کے مبصرین کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع نے آرمینیا کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ اس کی افواج نے کاراباخ کے علاقے میں یورپی یونین کے مبصرین کی گاڑیوں پر فائرنگ کی تھی۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 15اگست کو آرمینیا کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ آذربائیجانی فوج کے یونٹوں کی طرف سے یورپی یونین کے مبصرین اور ان کی گاڑی کی طرف سے یوخاری شورجا بستی کے علاقے میں گولی باری کی گئی۔ وزارت نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزامات آرمینیاکی جانب سے ایک اور غلط معلومات پھیلانے کی کوشش ہے۔