باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے چار ایرانی سفارتکاروں کو نکالنے کے بعد اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے آذربائیجان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے اور ضرورت پڑنے پر دو طرفہ دورے کرنے کے امکان پر زور دیا۔وزرائے خارجہ نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔