بابر اعظم اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ساتھی اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
سابق کپتان بابر اعظم لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ بابر اعظم پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اختتام کے فوری بعد عمرے پر روانہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں بابر اعظم کی پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی تاہم یونائیٹڈ نے زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا معرکہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 روزہ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے۔ سیریز کا آغاز 18 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

#babarazam#imamulhaq#Lahore#PakTurkNews#saudiarabiaHajjUmrah