بابر اعظم جلد دلہا بننے کو تیار

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جلد دلہا شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں ۔قومی کپتان کی شادی رواں برس کے آخر میں ہونے کا امکان ہے ۔
قومی کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
قوی امکانات ہیں کہ بابر اعظم کی شادی ورلڈکپ کے بعد نومبر میں ہو، کپتان کے اہلخانہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے، اس میں شادی کردی جائے۔کپتان کی شادی گزشتہ برس یعنی 2022 میں ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد ہونی تھی لیکن کچھ مصروفیات کے سبب شادی تاخیر کا شکار ہوئی۔
بابر کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔
یاد رہے کہ 2021 میں خبر سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا زاد سے طے ہوگیا ہے اور بیٹر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

 

#babarazam#captanpakistan#Lahore#marriage#PakTurkNewsPakistan