بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار،کوہلی کی تنزلی

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے ۔
نئی جاری کردہ رینکنگ کے قومی کپتان بابر اعظم 829 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارتی بلے باز شبھمن گل 823 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، دونوں کے درمیان 6 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک 3 درجہ ترقی کرکے تیسرے نمبر جبکہ جنوبی افریقہ کے ہی ہینرک کلاسین 4 درجہ ترقی کرکے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 2 درجہ تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پر چلے گئے،بھارت کے ویرات کوہلی بھی 2 درجہ تنزلی کیساتھ چوتھے سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
امام الحق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر موجود ہیں، بالنگ کی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ پہلے نمبر پر ہیں۔
بالنگ میں بھارت کے محمد سراج دوسرے، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج 5 درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

#babarazam#icc#iccodiranknin#odiranking#PakTurkNews