لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق بھارتی کپتان ویرات سے اہم ریکارڈ چھین لیا ۔قومی کپتان یک روزہ میچوں میں تیز ترین 2000رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بنگلہ دیش کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں قوم ٹیم کے کپتان بابراعظم نے یہ سنگ میل صرف 31 اننگز میں عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے ون ڈے میچز میں 2000 رنز کا سنگ میل اپنی 36 ویں اننگز میں حاصل کیا تھا۔
جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز نے 41 اننگز، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے 47، سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن نے 48 اننگز میں 2000 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔
اس سے قبل بابراعظم نے نیپال کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں 151 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کم اننگز میں سب سے زیادہ 19 سنچریاں بنانے کا جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا تھا۔ بابراعظم نے یہ کارنامہ صرف 102 اننگز میں انجام دیا جبکہ ہاشم آملہ نے 104 اننگز کھیل کر 19 سنچریاں بنائی تھیں۔