بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجہ ترقی ،تیسرے نمبر پر پہنچ گئے

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ کا اعلان کردیا، قومی کپتان بابراعظم کی دو درجے ترقی ،تیسرے نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر ، آسٹریلیا کے ٹرویس ہیڈ 874 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ کپتان بابراعظم دو درجے ترقی پاکر 862 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
سٹیو اسمتھ دو درجہ تنزلی کے بعد 855 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھے جبکہ مارنوس لبوشین 849 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔
سری لنکا کیخلاف سیریز میں بابراعظم بہترین کارکردگی سے کین ولیمسن کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتےہیں ۔
بائولرز کی ٹیسٹ میں ٹاپ رینکنگ میں ایشون کا پہلا جبکہ شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی پا کر چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔
دوسری جانب ون ڈے میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے، وہ بدستور 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ فخر زمان اور امام الحق تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے جبکہ محمد رضوان اور کپتان بابراعظم بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

#babarazam#icc#PakTurkNews#sprots#testrankingDubai