ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیلئے بری خبر

لاہور (پاک ترک نیوز) ہیملٹ نہ پہننے والوں کیلئے بری خبر ،لاہور ہائیکورٹ کا موٹر سائیکل سواروں پر ہیملٹ نہ پہننے والوں پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا عندیہ دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے شہری پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے ، پہلے10دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں، آدھی سٹرک بلاک کرکے وارڈنز چالان کر رہے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف دائر درخواستوں پرسماعت کی۔
عدالت نے سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ انڈرپاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کرسکا، چیف انجینئرایل ڈی اے کوخودبخود مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔
عدالت نے پانی کھڑا ہونے سے اردگرد کے گھروں کے متاثرہونے پر رپورٹ طلب کرلی جبکہ کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی گئی۔

#helmant#Lahore#lahorehighcourt#motorcycles#PakTurkNews