بدمست کھرب پتی لڑنے پر اتر آئے۔زکر برگ نے ایلون مسک کا چیلنج قبول کر لیا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ٹویٹر کے مالک ایلون مسک سےپنجرے میںریسلنگ لڑنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میںمسک کا چیلنج قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گذشتہ شب کی گئی اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں زکر برگ نے لکھا ہے کہ "مجھے مقام بھیجیں،” ساتھ ہی انہوں نے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میںمسک نے کہا ہے کہ "اگر وہ چا ہے تو میں پنجرے کے میچ کے لیے تیار ہوں۔”
مسک نے یہ چیلنج ان رپورٹس کے بعد جاری کیا جن میں بتایا گیا تھا کہ زکربرگ ٹیکسٹ پر مبنی ٹویٹر متبادل متعارف کروا رہے ہیں جس کا نام "تھریڈز” ہے۔
مسک نے ٹویٹر پر کہا ، "مجھے یقین ہے کہ زمین صرف زک کے انگوٹھے کے نیچے ہونے کا انتظار نہیں کرسکتی ہے اور کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔”
دریں اثنا ـ”دی ورج” کے ایڈیٹر الیکس ہیتھ کی ایک ٹویٹ کے مطابق، میٹا کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ زکربرگ مسک سے لڑنے میں سنجیدہ ہیں۔
بعد میں، مسک نے لاس ویگاس میں یو ایف سی۔ آکٹاگون کا حوالہ دیتے ہوئے مقام کے طور پر "ویگاس آکٹاگون” کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "میرے پاس یہ بہت اچھاداؤ ہے جسے میں دی والرس کہتا ہوں، جہاں میں صرف اپنے مخالف کے اوپر لیٹتا ہوں اور کچھ نہیں کرتا "۔

#elonmusk#markzingerburger#meta#PakTurkNews#tesla#titan#worldrichetsmanfacebooktwitter