وزٹ ویزا کے حامل افراد کیلئے حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی

ریاض(پاک ترک نیوز) وزٹ ویزا رکھنے والے سعودی عرب کے مسافروں کو حج سیزن کے دوران مقدس شہر مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کرنے کا ارادہ رکھنے والے کسی بھی شخص کو اجازت نامہ ساتھ لانا لازمی ہے کیونکہ وزٹ ویزے پر حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا اور بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پابندی 23 مئی سے 21 جون تک نافذ رہے گی۔
وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران مکہ مکرمہ کا سفر نہ کریں۔
مکہ مکرمہ میں حج اجازت نامے کے بغیر حجاج کو لے جانے والا کوئی بھی شخص پکڑا گیا تو اسے 6 ماہ قید اور 50 ہزار سعودی ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔

#makkahmukarama#meccamukarama#PakTurkNews#riyadh#saudiarabia#visitvisaHajjUmrah