ڈھاکہ (پاک ترک نیوز ) طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کےم طابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس آج شام صدر سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔
چیف جسٹس عبید الحسن نے دونوں ڈویژن کے ججز کے ساتھ فل کورٹ اجلاس طلب کیا تھا، احتجاجی طلبا نے فل کورٹ میٹنگ بلانے کو بغاوت قرار دیتے ہوئے عدالت کے محاصرہ کا اعلان کر دیا۔ جس پر چیف جسٹس نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے مستعفی ہو نے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی مظاہروں اور دباؤ کے بعد مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہو گئی تھیں جس کے بعد فوج نے طلبہ تحریک کے مطالبے پر عبوری حکومت تشکیل دی ۔