بنگلہ دیش کی عبوری حکومت آج حلف اٹھا لے گی، بنگلہ دیشی آرمی چیف

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں آج حلف اٹھائے گی۔
بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان کا کہنا ہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں 15 رکنی ٹیم آج (جمعرات) شام تک حلف اٹھائے گی۔
یاد رہے کہ جنرل وقار الزمان نے ملک میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے نتیجے میں پیر کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت چلی جانے کے بعد عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کے دوران 400 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔نئی حکومت کے متوقع سربراہ محمد یونس جمعرات کو فرانس سے واپس وطن پہنچ جائیں گے۔
واضح رہے کہ محمد یونس نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئےاس سے ملک کی دوسری فتح قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں اپنی نئی فتح کو بہتر بنائیں اور اس کو اپنی غلطیوں سے ضائع ہونے نہیں دیں۔ ڈاکٹر یونس نے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
محمد یونس نے زور دیا تھا کہ ایسی کشیدگی سے بچیں جس کے نتیجے میں ملک کا نقصان ہو۔

#armychief#dhaka#muhammadyounis#PakTurkNewsBangladesh