بیرک گولڈ نے ریکوڈک کیلئے بھرتی کا عمل شروع کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بیرک گولڈ نے ریکوڈک کیلئے بھرتی کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔
بارک گولڈ کارپوریشن نے کامیابی سے ExoSphere ٹیکنالوجی کی تعیناتی کے بعد بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے کاپر گولڈ پروجیکٹ کیلئے افراد کی بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیاہے۔
کمپنی بلوچستان میں اپنے کان کنی کے منصوبے کے لیے ترقیاتی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے انتہائی ہنر مند پیشہ ور افراد کی تلاش کر رہی ہے۔
ریکوڈک ٹیتھیان میگمیٹک آرک کا حصہ ہے، یہ ایک ایسا خطہ ہے جو تانبے اور سونے کے کافی ذخائر کے لیے جانا جاتا ہے۔
2028 میں پیداوار شروع ہونے کے ساتھ، توقع ہے کہ ریکوڈک پروجیکٹ پاکستان کے معاشی منظر نامے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرنے، ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور صوبہ بلوچستان میں معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

#barrickgold#gold#mine#PakTurkNews#RekoDiq#silverbalochistan