لاہور(پاک ترک نیوز) ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے بیس بال اور سائیکلنگ وفد نے ملاقات کی ۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے ان کے دفتر میں بیس بال اور سائیکلنگ وفد کی خصوصی ملاقات ہوئی ملاقات میں معظم خان کلئیر چئیر مین پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن، سید فخر علی شاہ جنرل سیکرٹری بیس بال، شہزادہ بٹ سیکرٹری پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن ، حافظ شاہد اور کوآرڈینیٹر امجد نواز خان ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں خصوصی طور پر پنجاب میں بیس بال گراؤنڈ کی فراہمی اور آنے والے ٹورنامنٹ خصوصی طور ہر زیر بحث رہے کیونکہ بیس بال اولمپک گیم ہونے کے ساتھ ساتھ تیزی سے پاکستان میں ترقی کی راہ ہر گامزن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی جی سپورٹس نے باقی کھیلوں کو بھی پنجاب بھر میں مقبولیت دلوانے کے خواہشمند ہے اس کے ساتھ ساتھ پنجاب میں ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر کھلاڑیوں کی شناخت کر کے نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر پلیٹ فارم فراہم کرنا اول ترجیح ہو گی۔
چیئرمین پی سی اے معظم خان کلیئر اور جنرل سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کے ان کے زیر سایہ نہ صرف سائیکلنگ اور بیس بال بلکہ تمام گیمز اور خصوصاً کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہو گا۔