نیوزی لینڈ کی پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

آک لینڈ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کیو ی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے ۔نیوزی لینڈ نے 13.1اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنا لئے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں جاری پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی ترجیح دی ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیوڈ کانوالے نے اننگز کا آغاز کیا ۔کانوائے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔
فن ایلن 35رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان کین ولیمسن 57رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔
ڈیرل مچل 39جبکہ فلپس 13رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔

#auckland#newzeland#PakTurkNews#pakvsnz#t20Pakistan