بی سی سی آئی کا وفد واہگہ بارڈر پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت کرکٹ بورڈ کا وفد براستہ واہگہ بارڈر لاہورپہنچ گیا ۔
بی سی سی آئی وفد میں صدر راجر بینی اور نائب صدر راجیو شکلا شامل ہیں ۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف بھارتی مہمانوں کا واہگہ بارڈر پر استقبال کریں گے۔ بھارتی وفد پی سی بی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔
بھارتی وفدایشیا کپ کے میچ دیکھنے کے علاوہ گورنر ہاؤس میں عشائیے میں بھی شرکت کرے گا۔

#bcci#Lahore#pakturkenws#pcb#waghaborder#zakaashrafindiaPakistan