رمضان المبارک سے پہلے غلاف کعبہ کی تزئین اور اصلاح و مرمت کا کام مکمل

 

ریاض (پاک ترک نیوز ) سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس نے رمضان المبارک سے پہلے غلاف کعبہ کی تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام مکمل کرلیا۔
سیکرٹری کسوہ کمپلیکس انجینئر امجد الحازمی نے بتایا ہے کہ ہر سال رمضان سے قبل غلاف کعبہ کی تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام کیاجاتا ہے اور غلاف کعبہ کی صفائی اور آرائش و مرمت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ہنرمند غلاف کعبہ کے ایک، ایک حصے کا ہر دن معائنہ کرتے ہیں اور جہاں جو کمی نظر آتی ہے اسے دور کرنے کا اہتمام کرتے ہیں اگر غلاف کعبہ میں کہیں کوئی جھول آجاتا ہے تو اسے فوری طور پر نمٹا دیتے ہیں۔
امجد الحازی نے کہا کہ خانہ کعبہ کے ہر پہلو سے تین میٹر اونچا کپڑا لگا کر غلاف کعبہ کی کسائی ہوتی ہے، ہر طرف سے اس کی صفائی کا بھی اہتمام ہوتا ہے اور حجر اسود اور رکن یمانی کے اوپرغلاف کعبہ کے کنارے تبدیل کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس کے ماتحت غلاف کعبہ کی صفائی، آرائش اور مرمت کئی عشروں سے ادارہ یہ ذمہ داری اخلاص سے انجام دے رہا ہے اور یہ کام مقررہ نظام الاوقات کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔

#Kiswah#Masjid al-Haram#masjidebnabvi#paktrknews#PakTurkNews#riyadh#saudiarabiaHajjUmrah