سیمی فائنل سے قبل بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کئے بغیر پچ تبدیل کر دی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کئےبغیر ہی پچ تبدیل کردی۔
برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالے ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیرپچ کو ہی تبدیل کردیا ۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی تمام پچز آئی سی سی کے کیورٹر اینڈی اٹیکشن کی زیر نگرانی تیار کی جاتی ہیں، میگا ایونٹ کیلئے طے شدہ معاہدے کے مطابق ہر اسٹیڈیم میں مختلف پچز پر نمبر لگائے جاتے ہیں تاکہ نئی تیار کردہ پچ پر میچ کھیلا جاسکے۔
ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ سٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ 7 نمبر پچ پر میچ شیڈول تھا جس پر پہلے سے کوئی میچ نہیں ہوا تھا۔سیمی فائنل کیلئے مختص پچ استعمال نہیں کی جارہی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔
دوسری جانب ورلڈکپ فائنل کیلئے بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں کہ بھارتی بورڈ نے احمد آباد کی پچ کو بھی بدلنے کی ہدایت کی ہےتاکہ بھارتی ٹیم کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں۔

#bcci#icc#iccworldcup2023#indiancricketboard#indvsnz#nzvsind#PakTurkNews#semifinal