نیب ترامیم کا فائدہ؛ زرداری، نواز اور گیلانی کیخلاف ریفرنس واپس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب ترامیم کا فائدہ ،سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دئیے گئے۔
احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جو ریفرنس نیب کو واپس بھیجا اس میں ملزمان پر 11کروڑ کا الزام تھا، جبکہ نیب ترمیم کے بعد 50کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

 

#asifalizardari#islamabad#nab#nabrefrecnce#nawazsharif#PakTurkNews#pmln#refrence#yousafrazagillaniPPP