پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

ہملٹن (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا ۔
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مد مقابل آئیں گی۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق دن گیارہ بج کر دس منٹ پر شروع ہو گا ۔
پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آک لینڈ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 180 سکور پر ڈھیر ہو گئی تھی اور یوں پہلا میچ 46 رنز سے کیویز نے اپنے نام کر لیاتھا۔

#hamilton#newzeland#PakTurkNews#pakvsnz#t20#t20seriesPakistan